رسا نیوز ایجنسی کے رپورَر کی رپورٹ کے مطابق مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے زائرین کے لئے رضوی زائر سرا کا افتتاح حوزہ علمیہ قم کے مشہور مرجع تقلید حضرت آیت الله نوری همدانی اور آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی اور خطے کے بعض صوبے و شہر کے حکام کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی ۔
آیت الله نوری همدانی نے رضوی زائر سرا کی افتتاح تقریب میں اس عظیم کمپلکس کو روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام کے زائرین کے لئے عظیم خدمت جانتے ہوئے کہا : زائرین کو رفاہ وآسائش فراہم کرنے کے مقصد سے آستان قدس رضوی کے توسط سے زائر سرا کی تعمیر بہت با فضیلت اقدام ہے ۔
مشہد میں رضوی زائر سرا کی افتتاح تقریب کے دوران انہوں نے کہا : ہمیشہ شکرگزار رہنا ایسا موضوع ہے جسے خداوند متعال نے قرآن کریم بہت زیادہ تاکید کے ساتھ بیان فرمایا ہے ، آپ نے سورہ ابراہیم کی ساتویں آیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: خداوند متعال اس آیت میں ارشاد فرماتا ہے جس قدر خدا کا شکر کرو گے اتنی ہی مقدار میں تمہیں نعمات عطا کی جائیں گی ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے ایک حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امام صادق علیہ السلام نے نعمت ولایت کو عظیم ترین اور بافضیلت ترین نعمت شمار کیا ہے جس کی قدر ہم سب لوگوں کے لئے فرض ہے ۔
اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے آیت اللہ نوری ھمدانی نے بیان کیا : دین نے ہمارے لئے چند شخصیات کا تعارف بہت اہمیت کے ساتھ کروایا ہے جنہیں پیغمبرگرامی اسلام (ص) سے جگر کا ٹکڑا ہونے کی نسبت دی گئی ہے ان کی شناخت و معرفت ہم پر لازم و واجب ہے ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : بحارالانوارمیں حضرت رضا (ع) کو دو بار پیغمبر (ص) کے جگر کا ٹکڑا کہا گیا ہے اور رسول اللہ (ص) ایک روایت میں ارشاد فرماتے ہیں میرے جگر کا ٹکڑا سرزمین خراسان پر دفن کیا جائے گا جو بھی اس کی زیارت کرے گا اس کے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے اور جو کہ مشکلات میں گھرا ہوا شخص زیارت کرے گا اس کی مشکلات دور کی جائیں گی ۔
مرجع تقلید نے عوام کی طرف سے ولایت فقیہ نظام سے انسیت و محبت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ہر شخص نظام ولایت کی نسبت محبت وعقیدت رکھتا ہے اور حرم مطہر رضوی کی زیارت کا دل میں شوق رکھتا ہے ، لیکن کتنے ایسے ہیں جو زیارت کے لئے امکانات نہ ہونے کی وجہ سے نہیں آ سکتے۔ آستان قدس رضوی نے کوشش یہ کی ہے ایسے افراد کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ بھی زیارت سے محروم نہ رہیں ۔
انہوں نے رضوی زائر سرا کی تعمیر کو امام علی رضا علیہ السلام کے زائرین کے لئے بہت بڑی خدمت جانتے ہوئے کہا : آستان قدس رضوی کے توسط سے رضوی زائر سرا کی تعمیر بہت ہی بافضیلت اقدام ہے جسے زائرین کو رفاہ وآسائش فراہم دینے کے مقصد سے بنایا گیا ہے ۔
آیت اللہ نوری ھمدانی نے امام علی رضا (ع) کی منزلت و مقام اورآپ کی گرانقدر خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا : آپ آستان قدس رضوی اور رضوی زائر سرا میں امام رضا علیہ السلام کے مہمانوں کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، اور یقیناً بارگاہ خداوند میں آپ کو ان کاموں کا عظیم اجرعطا کیا جائے گا ۔ /۹۸۹/ف۹۷۰/